بالآخر کرشمہ کپور کی سنجے کپور سے طلاق کی وجہ سامنے آگئی

بالی ووڈ انڈسٹری کی لولو یعنی اداکارہ کرشمہ کپور نے کئی ہٹ فلمیں دیں تاہم ان کی ازدواجی زندگی کئی مشکلات کا شکار رہی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور نے اپنے شوہر اور ساس کے غیر مناسب رویے، ذہنی و جسمانی اذیتوں کے باعث طلاق لی تھی۔ کرشمہ کپور نے 2003 میں دہلی کے معروف کاروباری شخصیت سنجے کپور کے ساتھ شادی کی تھی، جن سے ان کے دو بچے ہیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق ان کی شادی کی تقریب ممبئی میں ان کے آبائی گھر کرشنا راج بنگلہ میں منعقد ہوئی تھی، کرشمہ کے لیے سنجے کپور کا انتخاب ان کی والدہ ببیتا شیوداسانی نے کیا تھا جبکہ والدہ رندھیر کپور اس رشتے سے خوش نہیں تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں