کینیڈا سے پاکستان آنیوالے شہری کے قتل کا ڈراپ سین، سسرالی قاتل نکلے ، ملزمان گرفتار

نواں کوٹ کے علاقے سوڈیوال میں اوورسیز پاکستانی علی رضا کے قاتلوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ مقتول علی رضا کے سسرالیوں نے اسے اپنے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔انویسٹی گیشن پولیس نے قاتل عمیر سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق والد مظفرعلی شیخ کی مدعی میں مقدمہ درج کیا تھا۔مدعی مقدمہ کے مطابق مقتول کی بیوی نے علی رضا کو کینیڈا سے پاکستان آنے پر مجبور کیا تھا۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ مقتول کی پسند کی شادی ہوئی تھی، جس کے بعد علی رضا اپنی بیوی کو کینیڈا ساتھ لے گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں