شاہ عبدالطیف یونیورسٹی ویڈیو سکینڈل، وائس چانسلر کو تیسری مرتبہ بھی جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات میں تاخیر کے باعث شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل ابو پوتو کو تیسری مرتبہ جبری رخصت پر بھیج دیا گیا۔ شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں، وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل ابو پوتو کو 60 روزکی رخصت پر بھیج دیا گیا، ان کی جگہ ڈاکٹرامانت جلبانی کو جامعہ کا وائس چانسلر کا اضافہ چارج دے دیا گیا۔یاد رہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے ویڈیو کی جانچ کا معاملہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کو بھیج رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں