عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ، عمران خان نے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلئے درخواست دائر کردی

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عام انتخابات 2024میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جوڈیشل کمیشن عام انتخابات کا آڈٹ اور اس کے بعد آنے والے نتائج کا آڈٹ کرے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ملک میں بننے والی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فوری کام سے روکا جائے،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں