نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں کو انصاف نہیں “سپیشل ٹریٹمنٹ” ملی، سینیٹرہمایوں مہمند

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹرہمایوں مہمندنے کہا ہے کہ نواز شریف ،حسن اور حسین نواز کو انصاف نہیں “سپیشل ٹریٹمنٹ” ملی،سمجھ نہیں آتا یہ تحریک انصاف کے جلسوں سے اتنا کیوں ڈرتے ہیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی شرکت کی ۔ سینیٹر ہمایوں مہمندکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف، حسن اور حسین نواز کو انصاف نہیں “سپیشل ٹریٹمنٹ” ملی ہے، سمجھ نہیں آتا یہ تحریک انصاف کے جلسوں سے اتنا کیوں ڈرتے ہیں، اگر ڈیل ہونی ہوتی تو آج عمران خان کی ڈیل ہوچکی ہوتی، آئین کہتا ہے نگراں حکومت کے لوگ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کی جائے استاد اللہ رکھیو نندوانی کو کچے کے ڈاکوؤں نے مارا یا پکے کے ڈاکو ؤں نے مارا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں