بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے سبب شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ژوب اور گردونواح میں زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی، شام کو آنیوالے زلزلے سے شہری دہشت کا شکار ہو گئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 113 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا، زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں