گورنر سٹیٹ بینک 2 ارب ڈالر کے قرضے ری شیڈول ہونے کے لیے پر امید

گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ آئندہ 2ہفتوں کے دوران 2 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ ری شیڈول ہونے کی توقع ہے ۔معاشی تجزیہ کاروں کو مانیٹری پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے بتایا کہ حکومت نے مزید 4 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کرانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔گورنر سٹیٹ بینک نے بتایا کہ مالی سال 2024 کے دوران پاکستان کو مجموعی قرضوں اور مالی ذمہ داریوں کی مد میں 24.3 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں جس میں 20.4 ارب ڈالر کے اصل قرضے اور 3.9 ارب روپےسودکی ادائیگیاں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 13.5 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کی جاچکی ہیں جس میں 10.9 ارب ڈالر اصل قرض اور اس پر 2.6 ارب ڈالر کا سود ادا کیا گیا ہے۔گورنر سٹیٹ بینک نے کہا حکومت کو مالی سال کے بقیہ 3 ماہ میں 4.8 ارب ڈالر کی ادائیگیوں کا انتظام کرنا ہے جس میں 3.5 ارب ڈالر کے اصل قرضے اور 1.3 ارب ڈالر سود کی مد میں ادا کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں