بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی غیرتسلی بخش قرار

وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دے دی۔وفاقی وزیر نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تبدیلی کا اشارہ بھی دے دیا۔اویس لغاری نے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی غیرتسلی بخش ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز بدل سکتے ہیں۔کسی ٹرانسمیشن لائن کے منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، جدید ٹیکنالوجی سے پاور سیکٹر کی کارکردگی بہتر کی جائے، صارفین کو فائدہ پہنچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں