وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ن ایلیٹ فورس وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہوں پر سکیورٹی کیلئے تعینات کی جائے گی، ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کی 4 ٹیمیں وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پر ذمہ داری سنبھالیں گی جبکہ 4 ٹیمیں وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ جاتی امرا پر ڈیوٹی نبھائیں گی۔بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس نے فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو خط ارسال کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں