فضائی آلودگی میں اضافہ، لاہور دوسرے نمبر پر آگیا

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گ لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 279ریکارڈ کیا گیا،خانہ سلیم میں آلودگی کی شرح267، شاہراہ قائداعظم میں 279، فیز 8 میں 320 کی گئی، شہر لاہور میں تازہ ہواؤں کے ساتھ سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68فیصد ریکارڈ کیا گیا، ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں