حکومتی ترجمانوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ

وزیراعظم شہبازشریف نے میڈیا اور بیانیہ کے معاملہ پر حکومتی ترجمانوں کی ٹیم میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں ترجمانوں کا پہلا غیرمعمولی اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے اجلاس میں میڈیا کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی اور ترجمانوں کی تعداد بڑھانے کی تجویز باضابطہ طور پر پیش کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی، اجلاس میں پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، خیبرپختونخوا سے اختیار ولی، سندھ سے کھیل داس نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں