اندرون سندھ میں پولیس غائب، معاشرہ ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا: سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اندرون سندھ میں پولیس غائب اور معاشرہ ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ سندھ میں ڈاکو راج قائم اور پورے ملک میں بد امنی ہے، لوگوں کو اغوا کر کے اندورن سندھ، کندھ کوٹ، کشمور اور دیگر علاقوں میں لایا جاتا ہے، حکمرانوں کی ذمہ داری لوگوں کو امن اور سکون فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں کو سندھ کے جاگیر داروں ،وڈیروں اور سیاسی قیادت کی پشت پناہی حاصل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں