پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کیلئے تحریری درخواست جمع

سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کیلئے تحریری درخواست جمع کروا دی۔ن سنی اتحاد کونسل کے رہنما ملک احمد خان بھچر کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کی درخواست سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو باقاعدہ طور پر وصول کروائی گئی، درخواست پنجاب اسمبلی کے رولز 23 اے 1997 کے تحت جمع کروائی گئی۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان درخواست وصول ہونے پر اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں