آئندہ 24 گھنٹوں کےد وران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا بدھ کے روزسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک تاہم شام یا رات میں بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اورخشک جبکہ شام میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے اوقات میں موسم خشک تاہم رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک تاہم شام یا رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ اس دوران مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک تاہم شام یا رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شام یا رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں