شادی شدہ لڑکی نے سسرال میں خود کشی کی تو اس کے ساس اور سسر کو زندہ جلا دیا گیا، شوہر بھی جھلس گیا

 بھارت میں شادی شدہ لڑکی نے پھندہ لے کر خود کشی لی تو اس کے میکے والوں نے ساس اور سسر کو زندہ جلا دیا، شوہر، نند اور دیورانی کو جھلسا کر زخمی کر دیا۔

27 سالہ انشیکا کی گذشتہ برس انشو سے شادی ہوئی جبکہ ان کی کوئی اولاد نہیں تھی، انشیکا نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کی تو اس کے میکے والوں نے سسرال پر قتل کا الزام عائد کر دیا۔

انشیکا کے ماموں نے سسرالی گھر کو آگ لگا دی جس کے سبب انشو کے ماں ، باپ زندہ جل گئے جبکہ وہ خود، اس کی بہن اور بھابھی جھلس کر شدید زخمی ہو گئے، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کارروائیاں شروع کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں