عمران خان کی رہائی پوری قوم کا مطالبہ ہے،فیصل جاوید

 رہنما پی ٹی آئی اورسینیٹ کی نشست کیلئے امیدوار فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی پوری قوم کا مطالبہ ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن آفس کےباہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کے کاغذات نامزدگی پر بے بنیاد اور بے تکا اعتراض کیا گیا،خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات بروقت ہونگے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹنگ کے ذریعے کروائے جائیں،خفیہ رائے دہی کا ووٹ ختم کیا جائے۔

 فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ23 مارچ کو تاریخ کا بڑا جلسہ اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا،حکمران اپنے کیسز ختم کرنے میں لگے ہیں انہیں غریب کی  کوئی پرواہ نہیں،عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے،بانی پی ٹی آئی اور باقی تمام قیدیوں کے ساتھ انتقامی کارروائی ختم کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں