’’لو سٹوری‘‘ پر مبنی فیصلوں نےملکی سالمیت کو خطرات سے دوچار کیا، حافظ حمداللہ کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

اسلام آباد( آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ہمیشہ لو سٹوری پر مبنی فیصلوں نے ملکی سالمیت کو خطرات سے دوچار کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا کہ آج کے عدالتی فیصلے سے نظریۂ سہولت کے ساتھ ساتھ نظریۂ محبت بھی جھلک رہا ہے،فیصلے سے سیاسی، آئینی اور عدالتی بحران میں مزید خوفناک اضافہ ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کا پورا شیڈول جاری کیا جو الیکشن کمیشن کا کام ہے تو پھر نتائج کا اعلان بھی کر دیتی،یہ بہتر نہیں کہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ میں ضم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں