کراچی: ڈاکووں نے روزہ داروں کو لوٹ لیا

شہر قائد کراچی میں بے حس ڈاکووں نے روزہ افطار کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹ لیا
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع ایل پی جی گیس کی دکان میں شہری روزہ افطار کرنے بیٹھے ہی تھے کہ اس دوران 3 مسلح ڈاکو دکان کے اندر داخل ہو گئے، ڈاکووں نے روزے داروں کو بھی نہ بخشا اور لوٹ مار شروع کر دی۔مسلح ڈاکو شہریوں سے 5 موبائل فون اور 30 ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے، ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے 3 ڈاکو روزہ افطاری کے وقت شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں