سپریم کورٹ کا فیصلہ، پیپلزپارٹی نے انتخابات کی تیاری تیز کردی

لاہور( آن لائن) انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیپلزپارٹی نے الیکشن کی تیاریاں تیز کردی ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور نے وسطی پنجاب کے  رہنماؤں کا آن لائن اجلاس کل طلب کر لیا ہے، اس حوالے سے لاہور اربن و رورل، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور راولپنڈی ڈویژن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اجلاس میں وسطی پنجاب کے 202 انتخابی حلقوں کے امیدواروں کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ ڈویژنل و ڈسٹرکٹ صدور اور جنرل سیکرٹریز انتخابی تیاریوں پر بریفنگ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں