ایک اور 8سالہ گھریلو ملازمہ مالکان کے تشدد کا نشانہ بن گئی 

لاہور میں ایک اور 8سالہ گھریلو ملازمہ مالکان کے تشدد کا نشانہ بن گئی ۔

چائنہ سکیم کے رہائشی رئیس نامی شخص اور اس کی اہلیہ نے 8سالہ ملازمہ پر تشدد کیا ۔

بچی کی والدہ کا کہناتھا کہ اریبہ کو رئیس کے بچے بھی تشدد کا نشانہ بناتے تھے ،تھانہ گجرپورہ گئے لیکن پولیس نے ایک نہ سنی نہ ہی درخواست وصول کی،بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود، سر کے بال بھی کاٹ دیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں