آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز سے اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں: وزارت خزانہ 

وزارت خزانہ نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز سے اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف سطح کے معاہدے اور لیٹر آف انٹینٹ کی تیاری پر مذاکرات کا حتمی دور جاری ہے۔وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز سے اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مذاکرات کی کامیابی میں کوئی ڈیڈلاک یا رکاوٹ نہیں ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن کیساتھ لیٹرآف انٹینٹ پربات چیت ہوگی، میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی، مذاکرات کی کامیابی پرپاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں