پنجاب حکومت نے گٹر کی صفائی کے دوران جاں بحق ہونے والے واسا ملازمین کے اہل خانہ کیلئے امداد کا اعلان کر دیا

فیصل آباد میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گٹر کی صفائی کے دوران جاں بحق ہونے والے 2 سیورمین کی ہلاکت کا نوٹس لے لیااور کمشنر فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کی۔تفصیلات کے مطابق دوسری جانب صوبائی وزیر ہیومن رائٹس خلیل طاہر سندھو سیور لائن کی صفائی کے دوران جاں بحق ہونے والے 2 سیورمین کے گھر پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر نے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔صوبائی وزیر نے حکومت کی جانب سے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کے ایک ایک لواحقین کو محکمہ واسا میں نوکری دینے کا اعلان بھی کیا۔گزشتہ روز واسا کے دو سیور مین ڈائیوو روڈ پر مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں