کراچی میں سمندر میں چھلانگ لگانے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی

کراچی میں نیٹی جیٹی پُل سے چھلانگ لگانے والے نوجوان کی لاش سمندر سے نکال لی گئی۔تفصیلات کے مطابق 27 سالہ شاہ زیب علی ناظم آباد 3 نمبر کا رہائشی تھا، 2 روز قبل شاہزیب نے نیٹی جیٹی پل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی تھی۔کیماڑی سمندرگیٹ نمبر18 سے ایدھی بحری ٹیم نے لاش نکالی۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں