فہد حسین نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے کر کون سا چینل جوائن کرلیا؟

لاہور ( آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی فہد حسین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر نجی نیوز چینل پی این این کو بطور صدر جوائن کرلیا۔

اس حوالے سے سینئر صحافی عمران میر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا “میں نے پی این این سے بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین صاحب بطور صدر ادارے کو جوائن کرچکے ہیں۔ ان کے لیے نیک تمنائیں۔ امید ہے وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ادارے کو مزید آگے لیجانے کا سبب بنیں گے۔”

خیال رہے کہ فہد حسین نے گزشتہ شب معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا ۔ وہ معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اینڈ میڈیا کمیونیکیشن تھے۔  معاون خصوصی بننے سے پہلے وہ ڈان نیوز سے وابستہ تھے جب کہ اس سے پہلے وہ کئی سال تک ایکسپریس گروپ سے منسلک رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں