سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے 462اکاؤنٹس بند کرا دیئے گئے

اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے 462اکاؤنٹس بند کرا دیئے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے منفی سرگرمیوں میں ملوث 1522 اکاؤنٹس کی نشاندہی کی ،ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہناتھا کہ ان اکاؤنٹس کی بندش کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا ،بند ہونے والے اکاؤنٹس میں 65مذہبی، 47ملک کے خلاف پراپیگنڈا کر رہے تھے، بند ہونے والے اکاؤنٹس میں 350دہشتگردی مواد پھیلانے میں ملوث تھے،بقیہ 1060اکاؤنٹس کو بھی جلد بند کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں