موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث کمر عمر لڑکے گرفتار

گلبہار پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 4 کم عمر ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ 

ایس ایچ او گلبہار امجد کیانی نے بتایا کہ پولیس کو علاقہ مکینوں نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 4 ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے، ملزمان کے قبضے سے گلبہار تھانے کی حدود سے چوری کی گئی مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے جس کا مقدمہ تھانے میں درج ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت 12 سالہ انس، 14 سالہ محمد علی، 15 سالہ عبدالرحمٰن اور 17 سالہ فائق کے نام سے کی گئی جو کہ گلبہار فردوس کالونی کے رہائشی اور موٹر سائیکلیں چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث بھی بتائے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں