امید ہےپاکستان 2024 کے اختتام تک پولیو سے پاک ہوجائے گا،بل گیٹس کا وزیراعظم کو خط

 بل اینڈ میلنڈا گیٹ فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط تحریر کیا ہے۔ 

خط میں بل گیٹس نے انتخابات میں کامیابی اور نئی حکومت کے قیام پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی۔ 

بل گیٹس نے اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان 2024 کے اختتام تک پولیو سے پاک ہوجائے گا۔ 

بل گیٹس نے خط میں کہا آپ اس معاملے پر فون پر مجھ سے بات کریں تو آپ کا شکرگزار رہوں گا

اپنا تبصرہ بھیجیں