پی پی 32، پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

 پنجاب اسمبلی کےحلقہ پی پی 32 گجرات سے ضمنی انتخابات  کیلئے  چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی  ۔

 تفصیلات کے مطابق جسٹس  طارق سلیم شیخ نے چودھری پرویز الہی سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزاروں کی جانب سےعامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئےجبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ پیش ہوئے ، لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے لاءافسر سے ریٹرننگ افسر اور پولیس کے متعلق فوری رپورٹ طلب کر لی ، چودھری پرویز الٰہی کے وکیل نے سماعت کے دوران کہا کہ پی پی 32 گجرات سے ریٹرننگ افسر چودھری پرویز الٰہی ،  سمیرہ الہی سمیت دیگر کے کاغذات  نامزدگی وصول نہیں کر رہا، پولیس بھی کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں رکاوٹ بن رہی ہے، سابق وزیر اعلیٰ  کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ریٹرننگ افسر کو کاغذات جمع کرنے اور پولیس کو حراساں نہ کرنے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں