وزیرِاعظم شہباز شریف کی وزیرستان حملے میں شہید کیپٹن احمد بدر کے گھر آمد

وزیرِاعظم شہباز شریف شمالی وزیرستان حملے میں شہید کیپٹن احمد بدر کے گھر تلہ گنگ پہنچ گئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔وزیرِ اعظم نے کیپٹن احمد بدر شہید کے والد سے ملاقات کی اور دفاعِ وطن کے لیے شہید کیپٹن کی عظیم قربانی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں و افسران نے ملک کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،مجھ سمیت پوری قوم ملک کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،شہداء کے اہلِ خانہ پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں،پوری قوم ملک سے دھشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. 

اپنا تبصرہ بھیجیں