سعودی عرب میں 7 غیرملکی رمضان المبارک میں افسوسناک کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

سعودی حکام نے ناقص کھجوریں ذخیرہ کرنے اور انہیں مشہور مصنوعات کو دھوکے سے نئے ایکسپائری لیبل کے ساتھ دوبارہ فروخت کرنے میں ملوث غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر جنوبی ریاض میں ایک اپارٹمنٹ کے اندر آدھی رات کو وزارت تجارت کی ٹیم نے وزارت انسانی وسائل اور سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ساتھ مل کر چھاپہ مارا، اور ایکسپائری تاریخوں کو نئی تاریخوں سے بدل کر رکھے گئے پھلوں کی پریمیم اقسام کے لیبل والے پیکٹ قبضے میں لیے۔حکام نے اس دوران سات مشتبہ افراد کو مملکت کے اینٹی کمرشل فراڈ قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں