وزیراعلیٰ مریم نواز کا قیدیوں کیلئے3ماہ کی معافی،155کی رہائی کااعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں قیدیوں کیلئے تین ماہ سزا کی معافی اور155قیدیوں کی رہائی کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں افطار ڈنر کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ  مخیرحضرات کے اشتراک سے 15کروڑ روپے دیت ادائیگی کے بعد155قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے۔پورے پنجاب کی جیلو ں میں ویڈیوکال کی سہولت بہت جلد فراہم کر دی جائے گی۔آج سنٹرل جیل آتے ہوئے خود قید میں گزارا ہوا وقت یاد کررہی تھیں۔سزائے موت کی چکی میں بند تھیں اور کڑے وقت کا سامنا کیا۔میرے والد بھی اسی جیل میں بند تھے مگر ملاقات کی اجازت نہیں تھی، ہفتے میں ایک بار ملنے دیاجاتا تھا۔قیدیوں کی مشکلات کا اندازہ ہے،ان کے مسائل اور کھانے پینے کے نظام میں بہتری لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں