لاڑکانہ( آن لائن) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تخت لاہور کی لڑائی پورے ملک کو لے ڈوبے گی، آئینی بحران سنگین ہوا تو نہ میں رہوں گا نہ شہباز شریف اور نہ ہی عمران خان ۔
لاڑکانہ میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کےموقع پرخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئینی بحران سے نکلنے کیلیے سپریم کورٹ فل کورٹ بنائے اور بینچ سے ان دو ججز کو نکال دیا جائے جو اپوزیشن سے فون پر بات کرتے ہوئے پکڑے گئے، کل آپ الیکشن کا فیصلہ کریں پیپلزپارٹی انتخابات لڑنے کیلیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کھوٹ نہیں تو فل کورٹ بنانے میں کیا مسئلہ ہے، آپ فُل کورٹ بنا کر ملک کو آئینی بحران سے بچائیں، عدلیہ اور جمہوریت کو بحال کریں تاکہ ملک مستحکم ہو ورنہ تخت لاہور کی لڑائی سارے ملک اور وفاق کو لے کر ڈوبے گی اور اس کا خمیازہ پاکستان کے عوام کو بھگتنا ہوگا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں کسی اور کی آمریت کو تسلیم نہیں کرتے تو سپریم کورٹ میں بھی کسی کی آمریت تسلیم نہیں کریں گے۔