بجلی کی قیمت میں کمی کی تجویز مگر ساتھ ہی موسم کی شرط لگا دی گئی

وفاقی وزیر مصدق ملک نے تجویز دی ہے کہ سردیوں میں بجلی کی قیمت کم کر دی جائے تاکہ اس کا استعمال بڑھ جائے۔

وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سردیوں کے مہینوں میں بجلی کی کھپت 10 ہزار میگا واٹ رہ جاتی ہے، بجلی کی طلب سردیوں میں بڑھانے کی پالیسی مرتب کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے آنیوالی نسلوں کی بہتری کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، اپریل سے ستمبر تک 35 ہزار میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں