اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی ملتوی کردی گئی ہے، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے سرکاری حج اسکیم کے تحت 5 اپریل کو ہونے والی قرعہ اندازی ناگزیر وجوہ کی بنا پر ملتوی کردی گئی ہے۔
وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قرعہ اندازی کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور نےحج انتظامات کے لیے وزرات خزانہ سے مزید 3کروڑ 30 لاکھ ڈالرمانگے تھے۔
ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابق سپانسر شپ اسکیم میں توقع سے کم ڈالر ملے اس لیے مزیدڈالرز فراہم کیے جائیں، سپانسر شپ اسکیم کے تحت مطلوبہ ڈالر ملتے تو وزرات خزانہ 90 ملین ڈالردیتی۔
جیو نیوز کے مطابق ذرائع وزارت مذہبی امورکا کہنا تھاکہ سپانسر شپ سیکم کے تحت بینکنگ کم ہونے پرکوٹہ سعودی حکومت کو واپس کیاجاسکتا ہے۔