’’عظمیٰ، اس اکاؤنٹ کے خلاف ایکشن لینا لازمی ہے‘‘ مریم نواز نے ہیلی کاپٹر ویڈیو شیئرکرنیوالے اکائونٹ کیخلاف ہدایت جاری کردی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر موجود ”نیا پاکستان“ نامی ایک اکاؤنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے، عظمیٰ بخاری کے وضاحتی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا،’عظمیٰ اس اکاؤنٹ کے خلاف ایکشن لینا لازمی ہے جو کہ جھوٹ پھیلا رہا ہے، برائے مہربانی سائبر کرائم کو رپورٹ کریں‘۔ ”نیا پاکستان“ کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں مریم نواز، نواز شریف اور مریم اورنگزیب کو ایک ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’ہیلی کاپٹر میں سفر‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں