پہلی بیوی کے انتقال کے بعد انڈے کا سالن بنانے سے انکار کرنیوالی دوسری بیوی بھی نشے میں دھت شوہر کے ہاتھوں قتل

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے گروگرام میں معمولی سے بات پر سفاک شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش زیرِ تعمیر عمارت میں چھپائی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ للن یادو نے تفتیش کے دوران اعترافِ جرم کیا اور بتایا کہ نشے میں دھت ہونے کے باعث اہلیہ کو قتل کیا جبکہ میرا ارادہ یہ نہیں تھا۔اس نے پولیس کو بتایا کہ جھگڑا اُس وقت شروع ہوا جب اہلیہ انجلی نے انڈے کا سالن بنانے سے انکار کیا، میں نے اسے ہتھوڑے اور بیلٹ کے پے در پے وار سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔یادرہے کہ زیرِ تعمیر عمارت کے چوکیدار نے پولیس کو خاتون کی لاش کے بارے میں اطلاع دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں