آئی ایم ایف کی عمارت کے سامنے احتجاج کرنے والے پاکستان آ کر احتجاج کریں، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے،لوگوں کی زندگی کو آسان بنانا ہمارا مشن ہے۔آئی ایم ایف کی عمارت کے سامنے احتجاج کا کیا مطلب ہے، پاکستان آ کر احتجاج کریں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ ہمیں ملک کو ہم آہنگی کیساتھ آگے لے کر چلنا چاہئے، ہمیں قومی مسائل پر اکٹھا ہوناچاہئے،شہدا کی قربانیوں کا مذاق اڑانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،شہدا کے اہلخانہ کیساتھ کھڑےہیں،ان کا کہناتھا کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج، پولیس اور عوام نے قربانیاں دی ہیں،شہدا کی توہین اور تضحیک کسی صورت قابل قبول نہیں،ایک سیاسی جماعت پہلے بھی شہدا کے خلاف توہین آمیز رویہ اختیار کر چکی ہے،ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کی ٹیم ان اکاؤنٹس کے پیچھےہے،اس کے پیچھے لوگوں کی شناخت کی جا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں