سکوئڈ گیم کے اداکار کی سزا معطل، عدالت کا علاج کا حکم

سکوئڈ گیم کے پہلے سیزن کے جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے اداکار او پیونگ سو کی جنسی ہراسانی کے جرم میں قید کی سزا معطل کرکےعلاج کا حکم دیدیا گیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت کے عہدے دار نے ٹیلی فون پر بتایا کہ سوون ڈسٹرکٹ کورٹ نے سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی کامیاب سائنس فکشن سیریز کے اداکار او پیونگ سو کو آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی جسے دو سال کے لیے معطل کر دیا۔عدالت نے اداکار کو 40 گھنٹے تک جنسی تشدد کے رجحان کے علاج کے پروگرام میں شامل ہونے کی بھی ہدایت کی، 79 سالہ اداکار پر 2017 میں جنسی ہراسانی کے دو الزامات عائد کیے گئے، انہوں نےان الزامات کی تردید کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں