شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے لیفٹننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد کی نماز جنازہ ادا

 شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے حوالے سے بتایا کہ حوالدار صابر سکنہ خیبر، نائیک خورشید سکنہ لکی مروت اور سپاہی ناصر کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کی گئی۔ سپاہی راجا سکنہ کوہاٹ اور سپاہی سجاد کی ایبٹ آباد میں نماز جنازہ پڑھائی گئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں