نوازشریف کے قریبی عزیز شدید علیل ہو گئے

 مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے قریبی عزیز ڈاکٹر آصف بیگ سخت علیل ہو گئے۔

ن سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے ہم زلف ڈاکٹر آصف بیگ کی عیادت کیلئے اتفاق ہسپتال پہنچے ، ان کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر اتفاق ہسپتال اور ملحقہ شاہراہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

بتایا گیا ہےکہ ڈاکٹر آصف بیگ گذشتہ کئی روز سے شدید علیل ہیں اور ان کا اتفاق ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں