علی امین گنڈا پور اپنی مدت پوری نہیں کر پائیں گے : فیصل واوڈا 

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ رمضان کے بعد علی امین گنڈاپور کیلئے پریشانیاں شروع ہونگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور مدت پوری نہیں کر پائیں گے۔ان کا کہناتھا کہ ہار جیت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، میں رکن قومی اسمبلی، وفاقی وزیر اور سینیٹر رہا ہوں، میں نے خود استعفیٰ دیا، کوئی استعفیٰ نہیں دلوا سکتا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ میرے خیال سے یہ حکومت دو ڈھائی سال رہے گی، پاکستان کے انتخابات میں خرید و فروخت ہوتی ہے، میں نہیں کہہ سکتا کہ اس بار خرید و فروخت نہیں ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں