محسن نقوی سینیٹ الیکشن لڑینگے، 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کردیے

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی پر دستخط کردیے۔
اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے محسن نقوی کا استقبال کیا۔
محسن نقوی نے سینیٹ الیکشن کے لئے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کئے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی آزاد حیثیت سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے، مسلم لیگ ق کے شافع حسین اور ن لیگ کے خواجہ عمران نذیر ان کے تائید کنندہ ہیں۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی کے دوسرے کاغذات نامزدگی میں پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی تجویز کنندہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں