دہشت گردوں کے گروپ کا سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، 6 دہشت گرد واصل جہنم، لیفٹننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی اہلکار شہید

 وزیرستان میں دہشت گردوں کے گروپ کے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے میں لیفٹننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ کلیئرنس آپریشن میں  6 دہشت گرد واصل جہنم ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ 6 دہشت گردوں کے گروپ نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کے دوران بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 5 فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔ 

آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ چیک پوسٹ سے بارودی سرنگ ٹکرانے کے بعد دہشت گردوں نے متعدد خودکش حملے بھی کئے جن کے سبب عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کلئیرنس آپریشن کیا جس کے دوران  6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن احمد شہید ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں