طلال چودھری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری،نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کا شکریہ،لیگی رہنما

پاکستان مسلم لیگ ن نے طلال چودھری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا۔
طلال چودھری کو پنجاب کی جنرل نشست پر صدر ن لیگ شہباز شریف نے ٹکٹ جاری کیا۔ایک بیان میں طلال چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپنی جماعت کا بھی انتہائی مشکور ہوں، میں اپنی وفاداری و کارکردگی سے اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔طلال کا کہنا ہے کہ سینیٹ کا ٹکٹ ان کارکنوں کے نام جنہوں نے مشکل حالات میں پارٹی اور قیادت کا ساتھ دیا، یہ ٹکٹ جڑانوالہ کے نام، یہ ٹکٹ نواز شریف سے محبت کے نام۔
واضح رہے کہ 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کے لئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 19 مارچ تک مکمل کی جائے گی جبکہ 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور 25 مارچ تک ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں