صدر، وزیراعظم کی شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ حملے کی مذمت، شہید افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت

 صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر ہونیوالے حملے کی شدید مذمت کی اور شہید ہونے والے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا اور شہداکے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ مجھ سمیت پوری قوم کو شہید جوانوں پر فخر ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں