پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے: چیئرمین پی ٹی آئی

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

بیرسٹر علی گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی جس کے دوران سینیٹ انتخابات سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔ بلے کا نشان چھینے جانے پر ہمارے پاس پلان بی تیار تھا۔  

انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کو اس کی جیتی نشستوں سے زیادہ مخصوص سیٹیں نہیں مل سکتیں۔ ہم نے 2 مقاصد کیلئے سیاسی جماعت کو جوائن کرنا تھا۔ آئی ایم ایف کو خط اس لئے نہیں لکھا کہ پاکستان کو امداد نہ دیں۔ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ سیٹوں کے حوالے سے جلد فیصلہ کریں۔ ہم ایوان اور جمہوریت کی مضبوطی کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں