کشتی میں سوار 60 تارکین وطن بھوک پیاس سے جان کی بازی ہار گئے

بحیرہ روم میں تارکین وطن کے ساتھ افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں 60 افراد بھوک اور پیاس کے باعث جان سے چلے گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ربڑ کی کشتی میں سوار 60 افراد کے کشتی میں ہی ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے (بی بی سی) کے مطابق تارکین وطن لیبیا کے ساحل سے ربڑ کی کشتی میں سوار ہو کر بحیرہ روم کی جانب روانہ ہوئے تھے جہاں ایک مدادی گروپ نے کشتی کے خراب ہونے کی نشاندہی کی اور اس دوران ریسکیو اہلکاروں نے 25 افراد کو بچالیا، کشتی کا انجن تین دن کے بعد خراب ہو گیا جس کے باعث کشتی میں سوار افراد خوراک اور پانی کے بغیر رہ رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں