پاکستان نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا معاملہ امریکہ کے ساتھ اٹھا دیا

وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی سلامتی ،سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی ، وزیراعظم نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ بھی پرزور طریقے سے اٹھایا.تفصیلات کے مطابق ملاقات کےد وران اظہار رائے کی آزادی سمیت دوسرے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی.وزیراعظم شہبازشریف نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کااظہار کیا اور کہا کہ حکومت معیشت کے استحکام پر توجہ دے رہی ہے.وزیراعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کردار پر روشنی ڈالی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں