شیر افضل مروت بھی سنی اتحاد کونسل کے ساتھ معاملات خراب ہونے پر کھل کر بول پڑے

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ معاملات بگڑنے کی خبروں پر موقف جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تو اس وقت جیل میں قید ہیں ، ان کی ہدایات تھیں کہ مولانا شیرانی کے ساتھ آپ اتحاد کریں ،اس پر ہم نے میڈیا پر اعلان بھی کر دیا تھا ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور ٹی او آرز بھی طے ہو گئے تھے لیکن اچانک کچھ نادیدہ قوتوں کی ایما پر جو اتحاد جسے عمران خان نے منظور کیا تھا اس کو چھوڑ کر کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے 8 گھنٹے قبل پی ٹی آئی نظریاتی (بلے باز)سامنے آ گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں