لاہور کی عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو سخت سزا سنا دی

)لاہور کی فیملی کورٹ نے پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو 7 ماہ قید اور پانچ لاکھ جرمانےکی سزا سنا دی۔فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان لیاقت نے زونا نصر کی درخواست پر فیصلہ سنایا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ محمد اورنگزیب خان نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی، دوسری شادی کے لیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ ملزم نے مسلم فیملی لاء آرڈینیس کے سیکشن چھ ( 5) کی خلاف ورزی کی ہے، ملزم کو اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے پر سات ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے۔ ملزم اگر پانچ لاکھ جرمانہ ادا نہیں کرتا تو ایک ماہ مزید قید میں رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں